نئی اینیمیٹڈ فلم ’ٹرولز‘ کا لاس اینجلس میں پریمیئر

منگل 25 اکتوبر 2016 13:33

نئی اینیمیٹڈ فلم ’ٹرولز‘ کا لاس اینجلس میں پریمیئر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) موسیقی کے شوقین ننھے اینیمیٹیڈ کرداروں پر مبنی نئی ہولی وڈ تھری ڈی میوزیکل کامیڈی فلم’ٹرولز‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا ٬جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

(جاری ہے)

ستارے نہ صرف اس موقع پر بیحد خوش دکھائی دئیے بلکہ مداحوں کو آٹوگراف دیتے اور سیلفیاں بنواتے دکھائی دئیے۔ ہدایتکار مائیک مشیل اور والٹ ڈورہم کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ڈریم ورک اینیمیشن کے مشہور کردار ٹرول ڈول کے ایسے انوکھے اور دلچسپ راک اسٹارز کی محنت کی عکاسی کر رہی ہے۔ جواپنے منفرد انداز سے دیکھنے والوں کے ہر دلعزیز بن جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :