بوسٹن حملے پر فلم ’پیٹریاٹس ڈے‘ کا نیا ٹریلر جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 13:33

بوسٹن حملے پر فلم ’پیٹریاٹس ڈے‘ کا نیا ٹریلر جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) امریکی شہر بوسٹن میں2013 میں ہونے والی میراتھن پر ہونے والے حملے کی داستان پر مبنی ہولی وڈ تھرلرفلم پیٹریاٹس ڈیکا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بوسٹن میراتھن کے دوران ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس کمشنر کے اقدامات اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم کی کاسٹ میں مارک والبرگ٬جان گڈمین٬ جے کے سیمنز٬ ونسینٹ کراٹولا٬جیمز کولبے اور کیون بیکن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اسکاٹ اسٹوبر اور ڈوروتھے اوفریو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ فلمز کے بینر تلے 21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :