ریتک روشن اور یمی گوتم کی فلم ’کابل ‘کا پوسٹر جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 13:24

ریتک روشن اور یمی گوتم کی فلم ’کابل ‘کا پوسٹر جاری
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بالی ووڈ میں گریک گاڈ کے نام سے مشہور ہونے والے سپر ایکشن ہیرو ریتک روشن کے مداح تیارہو جائیں کیونکہ ان کی آنے والی نئی بالی ووڈ فلم’کابِل‘کا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ریتک روشن کے مد مقابل معروف اداکارہ یمی گوتم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے٬ روہت رائے ٬گریش کلکرنی اور سونو سود بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ راکیش روشن کی پروڈیوز کردہ فلم اگلے سال 26جنوری کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :