بولڈ مناظر فلم کی ڈیمانڈ تھے ‘ ایشوریا

منگل 25 اکتوبر 2016 13:24

بولڈ مناظر فلم کی ڈیمانڈ تھے ‘ ایشوریا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ایشوریا کا کہنا ہے کہ بولڈ مناظر فلم کی ڈیمانڈ تھے٬ وہ کئی برسوں سے بالی ووڈ سے وابستہ ہیں اور وہ اچھی طرح جانتی ہیں کہ کسی بھی کردار میں خود کو کیسے ڈھالاجاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرن جوہر اس سے زیادہ بولڈ مناظر فلمانا چاہتے تھے لیکن انہوں نے صرف وہ مناظر فلمائے جس میں وہ خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایشوریا رائے بچن نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کہا کہ فلم میں ان کا کردار ایک ترقی پسند خاتون کا ہے جو فلم کے ہیرو آیان کی آواز ہے اور اس کی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ فلم صرف دونوں کے درمیان کیمسٹری دیکھنے کے لیے ا?ئیں گے یا پھر فلم کی کہانی میں چھپی گہرائی کو۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘میں اداکاررنبیر کپور٬ فواد خان٬ ایشوریا رائے بچن اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :