وزیر اعلی مہاراشٹر نے 5 کڑورمیں حب الوطنی فروخت کی‘ شبانہ اعظمی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:24

وزیر اعلی مہاراشٹر نے 5 کڑورمیں حب الوطنی فروخت کی‘ شبانہ اعظمی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بھارتی ادکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی مہاراشٹر دیوندرا فدناوس نے راج ٹھاکرے کو 5 کڑور میں حب الوطنی فروخت کردی۔

(جاری ہے)

کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز پر انتہا پسندوں کو بھتہ دینے کے معاملے پر بھارتی ادکارہ شبانہ اعظمی اور اروند کیجروال نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے وزیراعلی بروکر جبکہ ریاست مہاراشٹر سوری اسٹیٹ آف افیئر ہے۔