امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کے ساتھ فنکار برادری بھی پریشانی کا شکار ہے‘صنم خان

منگل 25 اکتوبر 2016 13:14

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کے ساتھ فنکار برادری بھی پریشانی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسٹیج رقاصہ صنم خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عوام کے ساتھ فنکار برادری بھی پریشانی کا شکار ہے ٬ شوبز کی بگڑتی صورتحال نے فنکاروں کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں صنم خان نے کہا کہ ہمیں اپنے رویوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے آپس میں محبت اور بھائی چارے کی فضا کو دوبار سے قائم کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرے مزاج کے مطابق بننے والی فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تو ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کروں گی اور میں بھی چاہتی ہوں کہ ہمارے اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال ہوں۔

متعلقہ عنوان :