کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘شوبز فنکار

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ‘میگھا ‘صائمہ خان ‘ریشم ‘صائمہ نور ‘مسکرائٹ خان کی گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 13:14

کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ‘شوبز فنکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) شوبز فنکاروں نے کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز آئی این پی سے خصوصی گفتگو میں فلم سٹار میگھا ‘صائمہ خان ‘ریشم ‘صائمہ نور ‘اسٹیج ادکارہ مسکرائٹ خان ‘نگار چوہدری نے کہا کہ کوئٹہ میں پو لیس ٹر ینگ کالج حملہ کر نیوالے دہشت گردوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں اور اس واقعے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں ہم بھی برابر کے شر یک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان جنر ل راحیل شر یف کی قیادت میں پاک افواج جس جرات کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے پوری قوم اس پر فخر کرتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوکر پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :