پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ’’سکول یارڈ بلنگ‘‘ ہے٬پوجا بھٹ

منگل 25 اکتوبر 2016 13:14

پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ’’سکول یارڈ بلنگ‘‘ ہے٬پوجا بھٹ
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بھارتی فلمساز اور اداکارہ پوجا بھٹ نے پاکستانی اداکاروں کی بالی وڈ میں کام پر پابندی کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ قومیت پرستی نہیں ہے اور نہ ہی ہم اس کو بلیک میلنگ کا نام دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے سکولوں میں بچوں کا ایک گروہ شریف بچوں کو تنگ کرتا ہے ۔ انہوں نے بائیکاٹ کو ’’سکول یارڈ بلنگ‘‘ کا نام دیا اور کہا کہ قوم کے نام پر جو کیا جارہا ہے وہ صحیح نہیں ہے۔