امریکی گلوکارہ بٹی مڈلر گلوکار ایڈلے کی مداح نکلیں

منگل 25 اکتوبر 2016 13:23

امریکی گلوکارہ بٹی مڈلر گلوکار ایڈلے کی مداح نکلیں
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) امریکی گلوکارہ بٹی مڈلر گلوکارہ ایڈلے کی مداح نکلیں۔ بٹی مڈلر نے اپنی گفتگو میں ایڈلے کی تعریفوں کے پل باندھنے ہوئے کہا کہ وہ آج کے زمانے کی عظیم گلوکارہ ہے جس کی آواز میں جادو ہے۔

(جاری ہے)

بٹی نے کہا کہ مجھے ان کے گانوں اور ان کے گانے لکھنے کی صلاحیت سے محبت ہے۔ وہ ایک شاندار خوش گفتار خاتون ہے اور سب سے بڑھ کر وہ بے حد پر مزاح طبعیت رکھتی ہے۔ بٹی نے حال ہی میں ایڈلے کی دعوت پر ان کے گھر ڈنر کیا ہے۔