یورپی مارکیٹ میں سویامیل کے نرخوں میں کمی

منگل 25 اکتوبر 2016 13:02

روٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) یورپی مارکیٹ میں سویامیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی مستحکم شرح تبادلہ اور کمزور انرجی مارکیٹ ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی امریکی سویامیل کے نرخوں میں 1-3 ڈالر فی ٹن کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈالر کی مستحکم شرح تبادلہ کے باعث شکاگو مارکیٹ دبائو کا شکار رہی۔