ٹائی بریک ٹینز کے فائنل میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو شکست

منگل 25 اکتوبر 2016 12:59

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ٹینس کے مختصر فارمیٹ "ٹائی بریک ٹینز "کے فائنل میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو شکست ہو گئی۔ویانا میں اینڈی مرے کا جوڑ آسٹریا کے ڈومنیک تھیم سے پڑا۔

(جاری ہے)

عالمی نمبر سات ڈومینک تھیم نے آغاز سے میچ پر گرفت مضبوط رکھی۔ ڈومینک تھیم نے ہوم کراڈ کے سامنے شاندار ٹینس کھیلی۔ عالمی نمبر دو اینڈی مرے مختصر فارمیٹ میں روایتی کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ ڈومنیک تھیم نے دس پانچ سے کامیابی سمیٹ کر ڈھائی لاکھ ڈالر کی انعامی رقم حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :