ثقلین مشتاق انگلینڈ کے دورہ بھارت میں انگلش ٹیم کے بولنگ مشیر کی خدمات سرانجام دیں گے

منگل 25 اکتوبر 2016 12:53

ثقلین مشتاق انگلینڈ کے دورہ بھارت میں انگلش ٹیم کے بولنگ مشیر کی خدمات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سابق پاکستان سپنر ثقلین مشتاق انگلینڈ کے دورہ بھارت میں انگلش ٹیم کے بولنگ مشیر کی خدمات سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق انگلینڈ کے دورہ بھارت میں انگلش ٹیم کے بولنگ مشیر کی خدمات سرانجام دیں گے٬انگلش بورڈ نے انھیں بھارت سے سیریز میں بھی بطور اسپن بولنگ مشیر برقرار رکھا ہے٬ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میں یکم نومبرکو بھارت روانہ ہو کر انگلش ٹیم کو جوائن کر لوں گا٬ وہاں مجھے اسپنرز کی رہنمائی کا کام سونپا گیا ہے۔

بھارتی پچز روایتی طور پر سلو بولرز کیلئے کارگر ثابت ہوتی ہیں٬ مجھے امید ہے کہ میرے مشوروں سے مہمان کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا٬ میں نہ صرف اسپنرز کی مدد کروں گا بلکہ بیٹسمینوں کو بھی بتائوں گا کہ میزبان بولرز سے کیسے نمٹنا ہے۔ یاد رہے کہ انگلش ٹیم کو بھارت میں5 ٹیسٹ جبکہ 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز میں حصہ لینا ہے٬ پہلا پانچ روزہ میچ 9 نومبر کو راجکوٹ میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :