بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے٬ جو روٹ

منگل 25 اکتوبر 2016 12:06

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ..

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے٬ میزبان ٹیم کو دوسرے اور آخری میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرینگے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے٬ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں اور وہ پرعزم ہیں کے انکی ٹیم دوسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کریگی تاہم انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے حصول کے لئے ٹیم کو ہر شعبے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے کلین سوئپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ میزبان ٹیم کے خلاف آخری میچ جیت کر سیریز کا شاندار طریقے سے اختتام کریں اور اس مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :