ٹوکیوسٹاک ایکسچینج میں تیزی٬ کانگ کانگ اور شنگھائی میں مندی کا رجحا ن

منگل 25 اکتوبر 2016 12:05

ٹوکیو+ہانگ کانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ٹوکیوسٹاک ایکسچینج میں منگل کو تیزی جبکہ کانگ کانگ اور شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 106.73 پوائنٹس کی بہتری سے 17341.15 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.60 فیصد یا 8.15 پوائنٹس کے اضافے سے 1375.76 پوائنٹس ہو گیا۔

ہانگ کانگ میں وقفہ تک اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.12 فیصد یا 28.77 پوائنٹس کی کمی سے 23575.31 پوائنٹس اور شنگھائی میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد یا 3.36 پوائنٹس کی کمی سے 3124.89 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.26 فیصد یا 5.48 پوائنٹس کی بہتری سے 2075.69 پوائنٹس ہو گیا۔