یونس خان اماراتی میدانوں پر زیاد ہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 11:41

یونس خان اماراتی میدانوں پر زیاد ہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر۔2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان یو اے ای کے میدانوں پر زیاد ہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

38سالہ یونس خان اب تک متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں 26میچز میں 56.58کی اوسط سے 2433 رنز بنا کر سرفہرست ہیں جس میں 11 سنچریاں بھی شامل ہیں۔یونس کے بعد دوسرا نمبر مصباح الحق کا ہے جنہوں نے 25مقابلوں میں 61کی اوسط اور 6سنچریوں کی مدد سے 2152رنز سکور کر رکھے ہیں ،اظہر علی 1877رنز کیساتھ تیسرے ، محمد حفیظ 1477رنز کیساتھ چوتھے اور اسد شفیق 1458رنز کے ساتھ اماراتی صحراؤں میں 1000سے زائد رنز بنانے والے دیگر ملکی بلے باز ہیں ۔