قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کے لئے کل متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی

منگل 25 اکتوبر 2016 11:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) 4 رکنی قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلام میں شرکت کے لئے بدھ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن پی جے ایف کے نائب صدر مسعود احمد حان کے مطابق گرینڈ سلام 27 سے 31 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں 4 رکنی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی جن میں3 کھلاڑی اور ایک افیشل شامل ہیں۔

کھلاڑیوں میں ندیم اکبر٬ قیصرخان اور وجاہت سرور شامل ہیں جبکہ افیشل میں کراچی جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے گرینڈ سلام کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں 8کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیںاور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ منصور احمد نے کہا کہ گرینڈ سلام میگا ایونٹ ہے جس میں پوری دنیا کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں اس لئے اس ایونٹ کیلئے باصلاحیت اور مستند کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے تاکہ وہ گرینڈ سلام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے اور امید ہے کہ گرینڈ سلام میں قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :