ہیری پورٹر سیریز کی نئی فلم18نومبر کو ریلیز ہو گی

’’فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے

منگل 25 اکتوبر 2016 11:18

ہیری پورٹر سیریز کی نئی فلم18نومبر کو ریلیز ہو گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہیری پورٹر کی کہانیوں کے بھوت اور چڑیلیں ایک بار سکرین پر نظر آنے کو تیار ہیں ٬ ایکشن سے بھرپور نئی فلم فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم کا تہلکہ خیز ٹریلر آگیا ۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ یاٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم فیٹاسٹک بیسٹ اینڈ وئیر ٹو فائنڈ دیم ہیری پورٹر سیریز کی نئی فلم ہے ۔ ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی کہانی جنوں اور چڑیلوں کی ہے جن کے بارے میں ہیری پورٹر نے ستر سال پہلے اپنی کتاب میں پڑھا تھا ۔ دلچسپ مناظر سے بھرپور اس فلم میں اداکار جان ووئٹ ٬ ایڈی ریڈ مین اور ایذرا ملر نظر آ رہے ہیں ۔ فلم فینٹاسٹک بیسٹس اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم اٹھارہ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔