ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

منگل 25 اکتوبر 2016 11:08

کوالالم پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جو کہ اڑھائی سال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ پیداوار میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیری ویٹو ایکسچینج میں پام آئل کے جنوری کیلئے سودے 3.6 فیصد اضافے کے بعد 2822 رنگٹ (676 ڈالر) فی ٹن رہے جو کہ 13 مارچ 2014 ء کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل 59626 لاٹوں کی فروخت ہوئی جوکہ 2015 ء کی یومیہ اوسط 44600 لاٹ سے زیادہ ہے۔