پولیو کے خاتمے کیلئے خدمات کے اعتراف میں 4 پاکستانی پولیو ورکرز کو فرانسیسی ایوارڈ لوئی پاسچر سے نواز دیا گیا

پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح اور سیاسی سطح پر اعلی ترین عزم ہے٬پاکستانی پولیو ورکرز کی خدمات کو تسلیم کیا جانا پاکستان کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی لگن اور اجتماعی کوششوں کا اعتراف ہے فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق کا تقریب سے خطاب

پیر 24 اکتوبر 2016 22:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیو کے خاتمے کیلئے قابل ستائش خدمات کے اعتراف میں 4پاکستانی پولیو ورکرز کو اعلی لوئی پاسچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پولیو ڈے کے موقع پرفرانس کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ایک شاندار تقریب میں چار پاکستانی پولیو ورکرز محمد خرم شہزاد٬سید لطیف٬ عذرا الطاف اور عزیز میمن کو پولیو کے خاتمے کیلئے قابل ستائش خدمات کے اعتراف میں فرانس کے پاسچر انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے اعلی لوئی پاسچر ایوارڈ سے نواز گیا۔

فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق٬عالمی ادارہ صحت اور فرانسیسی حکومت کے نمائندوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایوارڈ پیش کیے ۔پاکستانی سفیر معین الحق کا کہنا تھاکہ پولیو کا خاتمہ قومی ترجیح اور سیاسی سطح پر اعلی ترین عزم ہے ۔پاکستانی پولیو ورکرز کی خدمات کو تسلیم کیا جانا پاکستان کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کرنے کیلئے حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی لگن اور اجتماعی کوششوں کا اعتراف ہے ۔

متعلقہ عنوان :