صدر ممنون حسین کی سابق امیر قطر شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کی نماز جناز ہ میں شرکت ٬ اپنی دیگر تمام مصروفیات منسوخ کر دیں

دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت شاہی خاندان کے ساتھ ہے ٬ قطر کی ترقی کیلئے شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا٬ممنون حسین کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی

پیر 24 اکتوبر 2016 22:22

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سابق امیر قطر کے انتقال کی وجہ سے قطر میں اپنی مصروفیات منسوخ کر دیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو صدر مملکت ممنون حسین نے دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کر کے سابق امیر قطر شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت شاہی خاندان کے ساتھ ہے ٬ قطر کی ترقی کے لئے شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ علاوہ ازیں صدر مملکت نے شیخ خلیفہ بن حمد الثانی کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی اور سابق امیر قطر کے انتقال کی وجہ سے اپنی مصروفیات بھی منسوخ کر دیں ۔ (م ن)

متعلقہ عنوان :