قطر کے سابق حکمران الحاج شیخ خلیفہ بن حمد 84برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پیر 24 اکتوبر 2016 22:00

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) قطر کے سابق حکمران الحاج شیخ خلیفہ بن حمدکافی عرصہ علیل رہنے کے بعد84برس کی عمر میں گذشتہ روز انتقال کر گئے الحاج شیخ خلیفہ بن حمد1972سے 1995تک 23سال قطر کے حکمران رہے ان کی نمازہ جنازہ میں سعودی عرب ٬کویت٬بحرین٬دوبئی٬ابوظہبی٬مسقط اور پاکستان سمیت کئی ممالک کے حکمرانوں٬صدور٬وزراعظم اور سفیروں کے علاوہ شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہرافراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی الحاج شیخ خلیفہ بن حمدکی وفات پر شاہی خاندان سمیت پورے ملک میں دکھ اور افسوس کا سما ہے قطر کی شہریوں اور بیرون ممالک کے لوگوں کا کہنا ہے کہ قطر کے سابق حکمران الحاج شیخ خلیفہ بن حمدرحم دل انسان اور اپنے دور میںبہترین حکمران تھے ان کے پوتے اور موجودہ حکمران الحاج شیخ تمیم بن حمد نے قطر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :