چینی نائب وزیر خارجہ شمالی کوریا پہنچ گئے

پیر 24 اکتوبر 2016 21:16

پیونگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین کے نائب وزیر خارجہ لیو ڑینمِن شمالی کوریا پہنچ گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس فروری کے بعد ڑینمِن پہلے اعلیٰ چینی حکومتی اہلکار ہیں جو شمالی کوریا کے دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

چینی نائب وزیر خارجہ کا دورہ اقوام متحدہ میں امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے سخت پابندیوں کی قرارداد کے بعد کیا جا رہا ہے ۔ چین بیلاسٹک میزائل تجربات پر پیونگ یانگ سے خوش نہیں ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے پابندیوں کی نئی قرارداد کے حوالے سے امریکا اور اٴْس کے حلیفوں پر سخت تنقید کی ہے۔