پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ٬چینی صدر شی جن پنگ

جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ترجیحات میں شامل ہے ٬اسٹیٹ قونصل انفارمیشن آفس

پیر 24 اکتوبر 2016 20:53

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ اور باہمی اعتماد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا ترجیحات میں شامل رہا ہے ۔چینی اسٹیٹ قونصل انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر تمام جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

صدر شی کی جانب سے ماضی میں جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے چین کی سفارتکاری کا اہم جزو تھے جن میں تمام ممالک کے ساتھدوست اور شراکت دار کے طور پر باہمی تعلقات کو فروغ دیا گیا ہے ٬ ان دونوں میں جنوبی ایشیائی ممالک کو محفوظ ہونے کا تاثر دیتے ہوئے تعمیروترقی میں مدد دینے کی بھرپور پیشکش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اپریل2015میں چینی صدر کی جانب سے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو سدابہار اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا ٬دوستی کا اصول اکتوبر2013میں بیجنگ میں منعقد ہونے والی ایک سفارتی کانفرنس میں صدرشی کی جانب سے متعارف کرایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چین کی سفارتکاری کا بنیادی اصول ہیں اور مخلصانہ طریقے سے مزید دوست اور شراکت داروں کی تلاش کا سلسلہ جاری رہے گا ٬ہمسایہ ممالک کیساتھ باہمی تعاون مشترکہ فوائد کی بنیاد پر ہونا چاہیے جس کی مدد سے مشترکہ مفادات پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکتا ہے ۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران صدر شی غیر ملکی دوروں کے دوران پاکستان٬روس مینگولیا٬ قازقستان ٬کرغزستان٬ تاجکستان ٬ بھارت اور ویتنام سمیت تمام ہمسایہ اور سرحدی ممالک میں گئے ۔2014میں صدر شی کی جانب سے اپنے غیر ملکی دوروں کے دوران جنوبی ایشیائی ملک پاکستان جانا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے جو کہ چین کی ہمسایہ ممالک کیساتھ سفارتی کاوشوں اور مشترکہ تقدیر کو بیان کرنے کے لئے قابل ذکر ہے ۔مشترکہ تقدیر اور مشترکہ خوشحالی کے تصور نے چین کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ سفارتکاری میں نئی جہت متعارف کروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :