کرغیزستان میں حکومتی اتحاد سے اہم سیاسی جماعت کی علیحدگی

پیر 24 اکتوبر 2016 19:52

بشکک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء)وسطی ایشیائی ریاست کرغیزستان میں صدر الماس بیگ اتم بائیف کے قریبی ساتھی عظمت اراپ بائیف نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اراپ بائیف کی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل تھی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت برقرار رکھنے کے لیے اب ایک نئے حکومتی اتحاد کی ضرورت ہو گی۔ کابینہ کے مستعفی ہونے کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔ سیاسی انتشار کی وجہ بعض حکومتی اتحاد کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے صدر اتم بائیف کی دستوری اصلاحات کی مخالفت ہے۔