فرنٹیکس کا ہلکی نوعیت کا ہوائی جہازکریش٬ پانچ ہلاک

پیر 24 اکتوبر 2016 19:52

فرنٹیکس کا ہلکی نوعیت کا ہوائی جہازکریش٬ پانچ ہلاک

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرنٹیکس کا ایک چھوٹا ہوائی جہاز گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اس پر سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک شدگان کا تعلق فرانس سے بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کے مطابق ہوائی جہاز مالٹا سے پرواز کرنے کے بعد لیبیا کے ساحلی شہر مصراتہ کی جانب روانہ تھا۔ اِس ہوائی جہاز میں پرواز کے فوری بعد ہی کسی تکنیکی خرابی کے باعث آگ لگ گئی تھی۔ حادثے کے بعد مالٹا کا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کچھ وقت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :