بیجنگ میں جاری روبوٹ کانفرنس میں سمارٹ روبوٹ حاضرین کی توجہ کا مرکز

پیر 24 اکتوبر 2016 17:43

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) بیجنگ میں جاری روبوٹ کانفرنس کے دوران سمارٹ روبوٹس حاضرین کی توجہ کامرکزبن گئے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ روزمرہ زندگی میں ہاتھ بٹانے والے روبوٹس کوخریدنے میں شرکاخاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس اہم کانفرنس میں مختلف کمپنیوں نے اپنے روبوٹ پیش کئے ہیں جو ڈانس بھی کرتے ہیں کام بھی کرتے ہیں یعنی زندگی کے سار ے کاموں میں انسانوں کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ روبوٹ کانفرنس25 اکتوبرتک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :