72 سالہ ریٹائرد جاپانی فوجی نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

خودکش موقع پر ہلاک ٬مزید 3 افراد زخمی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:14

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اکتوبر2016ء) ایک 72 سالہ ریٹائرڈ جاپانی فوجی نے شہر الشومنیا میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے دھماکے کی جگہ سے خودکش بمبار کا تحریری نوٹ پا لیا ہے اور وہ اس واقع کی تفتیش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

واقع میں قریب کھڑی دو گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی جن میں ایک کار خودکش بمبار کی ملکیت تھی ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :