چینی کمیونسٹ پارٹی کا ملکی ترقی میں کلیدی کردار ہے ٬بہتر طرز حکمرانی سے پارٹی کو تقویت ملے گی٬ روس

چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا چین کی کامیابی کی ضمانت ہے٬روسی پارلیمان ڈوما کے رکن دمیٹری نوویکوو کا انٹر ویو

پیر 24 اکتوبر 2016 16:09

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا چین کی کامیابی کی ضمانت ہے٬بہتر طرز حکمرانی سے چینی کمیونسٹ پارٹی کو تقویت ملے گی۔پیر کو چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابقچینی کمیونسٹ پارٹی کی18ویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا ٬اجلاس میںپارٹی کے سیاسی امور کے حوالے سے نظام وضع کیا جائے گا۔

غیرملکی سیاسی عہدے داروں اور ماہرین نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس کو خاصی اہمیت دی ہے۔

(جاری ہے)

اس پر روسی پارلیمان ڈوما کے نمائندے اور روسی فیڈرل کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے نائب چئیرمن دمیٹری نوویکوو نے ایک انٹر ویو میں کمیو نسٹ پارٹی کے اقدامات کو بھر پور سرہاتے ہو ئے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنا چین کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی وقت کے تقاضوں کے مطابق چلنے والی جماعت ہے جسکا چین میں اس کا ایک کلیدی کردار ہے۔ بہتر طرز حکمرانی اور نگرانی سے بد عنوانی کے خاتمے اور ملکی ترقی کے لیے ایک ساز گار ماحول کے قیام میں مدد اور بہتر طرز حکمرانی سے چینی کمیونسٹ پارٹی کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ عنوان :