چینی کمیونسٹ پارٹی کی18ویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں شروع

اجلاس میںپارٹی کے سیاسی امور کے حوالے سے نظام وضع کیا جائے گا اور نگرانی کے نظام میں ترمیم بھی کی جائے گی٬ کمیونسٹ پارٹی میں ایک جامع طرز حکمرانی کو تقویت حاصل ہو رہی ہے ٬جامع نظام وضع کرنے سے نہ صرف نچلی سطح پر مسائل حل ہوسکیں گے٬ بلکہ قومی اور تزویراتی نوعیت کے مسائل بھی حل ہو سکیں گے٬ انسداد بدعنوانی تحقیقی مرکز کے نائب وزیر چانگ دے شوے

پیر 24 اکتوبر 2016 16:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء)چینی کمیونسٹ پارٹی کی18ویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا ٬اجلاس میںپارٹی کے سیاسی امور کے حوالے سے نظام وضع کیا جائے گا اور نگرانی کے نظام میں ترمیم بھی کی جائے گی٬ انسداد بدعنوانی تحقیقی مرکز کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی میں ایک جامع طرز حکمرانی کو تقویت حاصل ہو رہی ہے ایسا جامع نظام وضع کرنے سے نہ صرف نچلی سطح پر مسائل حل ہوسکیں گے٬ بلکہ قومی اور تزویراتی نوعیت کے مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔

پیر کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارویں مرکزی کمیٹی کا چھٹا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں شروعہہو گیا ہے جس میں کیمونسٹ پارٹی کی جانب سے بہتر طرز حکومت اور نگرانی کے نظام پر بات چیت کی جا ری ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جدید دور میں پارٹی کے سیاسی امور کے حوالے سے نظام وضع کیا جائے گا اور نگرانی کے نظام میں ترمیم بھی کی جائے گی۔

ماہر ین کا خیال ہے کہ اجلاس میں گزشتہ تجربات کی روشنی میں ایک جامع نظام سے بدعنوانی کے خلاف اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور پارٹی کی جانب سے مستقبل کے اہداف کا تعین کیا جائے گا۔اجلاس کے حوالے سے بیجنگ یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی تحقیقی مرکز کے نائب وزیر چانگ دے شوے کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سیاسی امور کے نظام اور چینی کمیونسٹ پارٹی میں نگرانی کے نظام وضع کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی میں ایک جامع طرز حکمرانی کو تقویت حاصل ہو رہی ہے۔ ایسا جامع نظام وضع کرنے سے نہ صرف نچلی سطح پر مسائل حل ہوسکیں گے٬ بلکہ قومی اور تزویراتی نوعیت کے مسائل بھی حل ہو سکیں گے۔