سعودی شوہر نے شادی کے 2گھنٹے بعد ہی دلہن کو طلاق دیدی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:09

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سعودی شوہر نے شادی کے 2گھنٹے بعد ہی دلہن کو طلاق دیدی ۔خلیجی اخبار ’’گلف نیوز‘‘ کے مطابق سعودی عرب میں شوہر نے منع کیے جانے کے باوجود شادی کی تقریبات کی تصاویردوستوں کو بھیجنے پر شادی کے 2گھنٹے بعد ہی دلہن کو طلاق دیدی۔دلہن کے بھائی نے بتایاکہ میری بہن اوران کے منگیترکے درمیان سنیپ چیٹ٬ انسٹاگرام اور ٹوئیٹرپر اپنی تصاویر وغیرہ شیئریاپوسٹ نہ کرنے کاباہمی معاہدہ ہواتھا اور یہ بات نکاح نامے پر بھی لکھی تھی لیکن افسوس ہے کہ میری بہن نے عہد کا احترام نہیں کیا اور شادی کی تصاویر اپنی خواتین دوستوں کیساتھ شیئرکرنے کیلئے سنیپ چیٹ کااستعمال شروع کردیاجس کاافسوسناک نتیجہ نکلا اور دولہے نے شادی منسوخ کرنے کا فیصلہ سنادیا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے پر دونوں خاندانوں کے عزیزرشتہ دار وں کا متضادموقف تھا ٬ کچھ کا کہناتھاکہ یہ منطقی فیصلہ تھاکہ جب خاتون اپنے معاہدے کی پاسداری نہیں کرسکی تو کچھ کا خیال تھاکہ ایسی شرائط مناسب نہیں یاپھر کم ازکم ایسی شرائط شادی کی تقریبات پرلاگونہیں ہوتیں۔یہاں یہ امربھی قابل ذکرہے کہ مئی میں سعودی عرب کے قانونی ماہرین نے نوبیاہتاجوڑوں کی طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے انکشاف کیاتھا کہ تقریبا50فیصدطلاقیں ہوجاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :