کرغیزستان میں حکومتی اتحاد سے اہم سیاسی جماعت کی علیحدگی

پیر 24 اکتوبر 2016 16:10

بشکیک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء)وسطی ایشیائی ریاست کرغیزستان میں صدر الماس بیگ اتم بائیف کے قریبی ساتھی عظمت اراپ بائیف نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ۔کرغیزستان میں صدر الماس بیگ اتم بائیف کے قریبی ساتھی عظمت اراپ بائیف نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اراپ بائیف کی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی حکومتی اتحاد میں شامل تھی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق حکومت برقرار رکھنے کے لیے اب ایک نئے حکومتی اتحاد کی ضرورت ہو گی ۔ کابینہ کے مستعفی ہونے کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔ سیاسی انتشار کی وجہ بعض حکومتی اتحاد کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے صدر اتم بائیف کی دستوری اصلاحات کی مخالفت ہے۔