فرانس٬مہاجر کیمپ خالی کرانے کے دوران پولیس اور تارکین وطن کے درمیان شدید جھڑپیں

پیر 24 اکتوبر 2016 14:29

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) فرانس میں 1200 سے زیادہ پولیس اور دوسرے حکام نے کیلے میں پناہ گزینوں کے کیمپ 'جنگل' کو خالی کرانے کا آپریشن شروع کر دیااس دوران پولیس اور تارکین وطن کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس سے مہاجر کیمپ میدان جنگبن گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں 1200 سے زیادہ پولیس اور دوسرے حکام نے کیلے میں پناہ گزینوں کے کیمپ 'جنگل' کو خالی کرانے کا آپریشن شروع کیا تو پولیس اور تارکین وطن کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں اور علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

لیس نے مہاجرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا آزادانہ استعمال کیا۔ مشتعل افراد نے پولیس پر پتھرا کیا اور املاک کو آگ لگائی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس کیمپ میں تقریبا سات ہزار افراد انتہائی خراب حالات میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

درجنوں پناہ گزین صبح سے ہی ریسپشن کی جگہ پر قطار میں لگ گئے تاکہ ان کے کاغذات کو پراسیس کیا جا سکے اور انھیں فرانس میں موجود مختلف پناہ گزین کیمپوں میں بسوں کے ذریعے منتقل کیا جا ئے۔

۔امدادی ادارے اس کیمپ میں رہ جانے والے بچوں کو منتقل کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ جس کے لیے انٹرویوز کیے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے بچوں کے دو گروہ برطانیہ بھیجے جا چکے ہیں۔فرانسیسی وزراتِ داخلہ کے مطابق کیمپ کو خالی کروائے جانے کے دوران تحفظ کے پیشِ نظر بچوں کو شپنگ کنٹینرز میں بنے کیمپ میں منتقل کیا گیا ہے۔جنگل کیمپ سے نکالے جانے والے افراد کے لیے فرانس کے مختلف علاقوں میں 7500 بستروں پر مشتمل قیام گاہیں مہیا کی گئی ہیں۔

ان افراد کو وہاں منتقل کرنے کے لیے 60 بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔منگل سے کیمپ میں موجود خیموں کو ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھجوا دی جائے گی۔فرانسیسی وزراتِ داخلے کا کہنا ہے کہ وہ 'طاقت کا استعمال کرنا نہیں چاہتے تاہم اگر پناہ گزینوں نے وہاں سے نکلنے سے انکار کیا یا کوئی این جی او اس کام میں رکاوٹ بنی تو پولیس کو معاملے میں مداخلت کا حکم دے دیا جائے گا۔

اس سے پہلے فرانسیسی پولیس اور پناہ گزینوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ کیمپ میں نظم قائم کرنے کے لیے پولیس نے دھوئیں کے گرنیڈ پھینکے۔حکام نے کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں اعلانیہ پرچے تقسیم کیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ کیمپ کو بلڈوز کیے جانے سے پہلے پہلے وہ سب یہاں سے چلے جائیں۔کیمپ میں موجود کئی لاوارث بچوں کا گروہ برطانیہ بھیجا گیا ہے۔

اس کیمپ میں قریبا دس ہزار افراد مقیم ہیں جنہیں پیر کے بعد فرانس کے مختلف علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ہفتہ کو کم از کم 50 کے قریب افراد نے پولیس پر پتھرا کیا جوابا پولیس نے ان پر لاٹھیاں برسائی اور دھوئیں کے گرنیڈ پھینکے۔امدادی اداروں کو خدشہ ہے کہ بعض پناہ گزین فرانس کے دیگر علاقوں میں جانے سے انکار کر دیں گے کیونکہ وہ کیلے میں برطانیہ کے زیادہ قریب ہیں کیونکہ وہ وہاں جانے کے خواہشمند بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :