ریپبلکن امیدوار ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں پیچھے ہیں٬ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر کا اعتراف

پیر 24 اکتوبر 2016 14:29

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی خاتون منیجرکیلان کانوے نے اس بات کا برملا اعتراف کیا ہے کہ رائے شماری سے متعلق سروے رپورٹوں کے مطابق امریکی صدارت کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اپنی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں پیچھے ہیں۔ "این بی سی "چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پیچھے ہیں۔

(جاری ہے)

کانوے نے مزید کہا کہ ہیلری کو "بڑی خصوصیات حاصل ہیں ان میں انتخابی مہم کے لیے زیادہ بڑا فنڈ بھی شامل ہے جس سے وہ ٹی وی اشتہارات خریدنے کے لیے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔گزشتہ ہفتے ہیلری کے ساتھ ہونے والے مناظرے میں ٹرمپ نے امریکی انتخابات کے نتیجے کے احترام کو مسترد کرتے ہوئے امریکا میں جمہوریت کے ایک ستون کو چیلنج کر دیا تھا۔مناظرے کے بعد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی اپنی جیت کی صورت میں وہ انتخابی نتائج کو قبول کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :