افغانستان٬ سیکورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش کے 9جنگجو ہلاک

پیر 24 اکتوبر 2016 14:29

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں سیکورٹی فورسز کے زمینی اور فضائی آپریشن میں داعش کے 9جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق صوبائی گورنر کے میڈیا آفس سے جاری بیان میںکہا گیا ہے کہ 4شدت پسند ضلع پاچیر اگم میں افغان فورسز کے آپریشن کے دوران مارے گئے ۔دریں اثناء وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیاہے کہ اسی ضلع میں ایک فضائی حملے میں داعش کے 5جنگجو ہلاک ہوگئے ۔فضائی حملے میں دہشتگردوںکے کمپائونڈ کو نشانہ بنایا گیا جسے تباہ کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :