ویتنام میں 582عادی نشئی بحالی کے مرکز سے فرار

پیر 24 اکتوبر 2016 13:47

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) ویتنامی حکام کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں قائم عادی نشئیوں کی بحالی کے مرکز سے 582 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے٬ فرار ہونے والوں میں 58 خواتین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنامی صوبے ڈونگ نائی کے ایک اہلکار کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ ابتداء میں 2 افراد نے سکیورٹی گارڈز پر قابو پایا جس کے بعد فرار کا عمل شروع ہوا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر دوبارہ 332 مفرور نشئیوں کو حراست میں لیا ہے۔ جبکہ 230 افراد کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس بحالی کے مرکز میں ڈیڑھ ہزار افراد زیر علاج ہیں۔ ویتنامی نشئیوں میں ہیروئن بہت پسندیدہ ہے۔