خام تیل کی قیمت پر روس کا سعودی عرب سے تعاون کرنے کی پیشکش

پیر 24 اکتوبر 2016 13:47

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) سعودی عرب کے دورے پر موجود روسی وزیر تیل الیگزانڈر نوواک نے خام تیل کی قیمت میں استحکام کے حوالے سے سعودی عرب کو تعاون کی پیش کش کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض میں روس کے وزیر تیل نے میزبان وزیر تیل خالد الفلیح سے ملاقات کے دوران پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی فی بیرل قیمت کے تعین اور استحکام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا جا سکتا ہے ۔اس موقع پر نوواک نے یہ بھی کہا کہ اگلے مہینوں میں عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی کھپت میں توازن پیدا کرنا بھی اہم ہے۔ اس دوران روسی اور سعودی وزرائے تیل نے روس کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی خام تیل کی پیداوار کو محدود کرنے پر غور کیا۔

متعلقہ عنوان :