حکومت سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں سے اجتناب کرے۔ گرفتاریاں ہوئیں تو پیپلزپارٹی فیصلے پرنظر ثانی کر سکتی ہے۔اعتزازاحسن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 اکتوبر 2016 13:06

حکومت سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں سے اجتناب ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24اکتوبر۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے دھرنے میں شامل نہیں ہو رہی لیکن حکومت سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں سے اجتناب کرے۔

(جاری ہے)

اعتزازا احسن کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس پرعمران خان کا تحقیقات کا مطالبہ درست ہے احتساب نواز شریف سے شروع ہونا چاہیے لیکن تمام ادارے نوازشریف کے تابع ہیں اس لیے کارروائی نہیں ہو رہی۔

اعتزازاحسن نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پیپلزپارٹی شامل نہیں ہو رہی لیکن حکومت نے اگر گرفتاریاں کیں تو پیپلزپارٹی فیصلے پرنظر ثانی کر سکتی ہے۔اعتزازاحسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جگہ اگر کوئی اور ہوتا تو تمام ادارے اس کے خلاف متحرک ہو جاتے۔