شنگھائی میں زائد المیعاد دودھ کی فروخت ٬19افراد گرفتار

ملزمان پر زائد المیعاد دودھ دوبارہ پیک کر کے فروخت کر نے کا الزام تھا

پیر 24 اکتوبر 2016 12:56

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) پولیس شنگھائی میں 19افراد کو زائد المیعاد خشک دودھ دوبارہ پیک کر کے فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ٬ یہ200 دودھ نیوزی لینڈ سے منگوایا گیا تھا ٬ ملزمان یہ دودھ شنگھائی میں رجسٹرڈ تجارتی فرم جیانگ ڈی انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی کے نام سے دوبارہ پیک کررہے تھے ٬ 276ٹن زائد المیعاد دودھ چھوٹے چھوٹے پیکٹوں میں تیار کرکے کم قیمت پر کئی صوبوں کے پرچون فروشوں کو آن لائن فروخت کررہے تھے ٬ گذشتہ مارچ میں پولیس کو یہ شکایت ملی تھی کچھ لوگ زائد المیعاد دودھ دوبارہ پیک کر کے فروخت کررہے ہیں ٬ پولیس نے چھاپے مار کر 109.2ٹن دودھ جیانگ ڈی کے گودام سے قبضے میں لے لیا تھا جبکہ ملزمان 166.8ٹن خشک دودھ دکاندار وں کو فروخت کر چکے تھے ٬ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بد عنوانی کا پورا پورا سراغ لگارہے ہیں اور جو لوگ اس میں ملوث پائے جائیں گے ان کی آن لائن دکانیں بند کر دی جائیں گی تا ہم حکام کا کہنا ہے کہ زائد المیعاد دودھ استعمال کرنے کے نتیجے میں ابھی تک کسی شخص کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی �

(جاری ہے)