چین ٬پنجسالہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری

منصوبے میں دیئے گئے اہداف کو ترجیحات کے مطابق مکمل کیا جائے سماجی تنظیموں کے کردار کو بھی نمایاں کیا جائے٬سی پی سی اور سٹیٹ کونسل کی ہدایت

پیر 24 اکتوبر 2016 12:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور سٹیٹ کونسل نے 13ویں پنجسالہ منصوبے (2016-2020ئ)پر عملدرآمد کیلئے رہنما اصول جاری کر دیئے ہیں تا کہ منصوبے کی کامیابی کے نتیجے میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہداف حاصل کئے جا سکیں ٬رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے حکومت اور مارکیٹ کے درمیان تعلقات کو بہتر انداز میں چلایا جائے تا کہ مرکزی اور مقامی حکومتوں کے درمیان مقابلہ جاری رہے نیز مجموعی ترقی اور منصوبے میں دیئے گئے اہداف کو ان کی ترجیحات کے مطابق مکمل کیا جا سکے ٬رہنما اصولوں میں مزید کہا گیاہے کہ متعلقہ محکموں کو اپنے اہداف اور کام کے بارے میں واضح ہو نا چاہئے ٬ رہنمائوں کو اپنی ذمہ داریاں بہتر طورپر انجام دینی چاہئیں اور اس دوران تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے اور سماجی تنظیموں کے کردار کو بھی نمایاں کیا جائے ٬ منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس کی ترجیحات کو لازمی طورپر پیش نظر رکھا جائے تا کہ انہیں حاصل کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

رہنما اصولوں کے مطابق بڑے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور اصلاحاتی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جائے ۔منصوبوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایک ایسا نظام وضع کیا جائے کہ زمین کا استعمال بہتر ہو سکے ٬ نیز تمام منصوبوں کی پوری نگرانی کی جائے اور انہیں مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تا کہ ان کے بہتر نتائج پیدا ہو سکیں ۔

متعلقہ عنوان :