چینی کمپنی نے آسٹریلوی دوا ساز کمپنی کا انتظام سنبھال لیا

پیر 24 اکتوبر 2016 12:56

کنبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) آسٹریلیا کے غیر ملکی سرمایہ کاری جائزہ بورڈ نے چین کی طرف سے آسٹریلیا کی ایک بڑی دواساز کمپنی کی خرید کے سودے کی حتمی منظور ی دیدی ہے ٬ یہ سودا آسٹریلیا کی دو ا ساز کمپنی ویٹاکو اور چینی کمپنی شنگھائی فارما کے درمیان 235ملین امریکی ڈالر میں طے پایا ہے ٬ خریدو فروخت کا معاہدہ اگست میں طے پایا تھا تا ہم اس کے لئے متعلقہ بورڈ کی منظوری ضروری تھی جو گذشتہ دنوں حاصل ہونے کے بعد آسٹریلوی دوا ساز کمپنی کا انتظام چینی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :