لائوس میں بس حادثہ ٬ دو چینیوں سمیت 4افراد ہلاک

بس لائوس سے چین جارہی تھی کہ پھلسن کے باعث کھائی میں جا گری

پیر 24 اکتوبر 2016 12:56

․وائن ٹیائن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) شمالی لائوس میں سڑک کے ایک حادثے میںدوچینی شہریوں سمیت 4افراد ہلاک ہو گئے٬ بین الاقوامی روٹ پر چلنے والی یہ بس لائوس کے دارالحکومت وائن ٹیائن سے چین کے شہر کن منگ جارہی تھی ٬ لائوس میں چینی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ چین کی بس نمبر ینان اے آر 05278جس پر گیارہ افراد سوار تھے ٬ تیزرفتاری اور پھسلن کے باعث بے قابو ہو کر درجنوں میٹر گہری کھائی میں جا گری ٬ جس نے نتیجے میں دو چینیوں سمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :