ایرانی پولیس کازیرحراست مذہبی اسکالر کے حامیوں پرتشدد٬متعددزخمی

محمد علی طاھری اور ان کے پیروکاروں کے اپنے مخصوص نظریات ہیں٬پولیس نے درجنوں حامیوں کو گرفتارکرلیا

پیر 24 اکتوبر 2016 12:48

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) تہران کے بقیی اللہ اسپتال میں داخل ایک مخصوص مذہبی فرقے کے رہ نما کے حامیوں پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا٬ایران میں خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا کہ گذشتہ روز دارالحکومت تہران کے بقیی اللہ اسپتال میں داخل ایک مخصوص مذہبی فرقے کے رہ نما کے حامیوں پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے جب کہ کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ محمد علی طاہری نامی ایرانی اسکالر نے سنہ 2006ء میں ملک میں ایک نئے مذہبی اور نفسیاتی علاج کے مرکز کی بنیاد رکھی ہے جسے ’’حلقہ عرفان‘‘ نام دیا گیا۔ محمد علی طاھری اور ان کے پیروکاروں کے اپنے مخصوص نظریات ہیں۔ ان کے عقاید کا خلاصہ یہ ہے کہ کائنات میں ہرشے آگاہی رکھتی ہے اور ریڈیائی توانائی سے مالا مال ہے۔ انسان کا مقصد اور بہ قول ان کے مکتب فکر کا مقصد انسان میں موجود منفی توانائی سلب کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :