موصل میں عراقی فورسز اور داعش درمیان جاری جھڑپوں میں شدت

پیر 24 اکتوبر 2016 12:33

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) موصل پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے عراقی فورسز اور داعش کے درمیان جاری لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی افواج آزاد کرائے گئے دیہاتوں کا دفاع مضبوط کر رہی ہے جبکہ داعش کے خلاف بر سر پیکار اتحادی افواج میں شامل کرد فورسزکرد فورسز کا الزام عائد کیا ہے کہ اتحادی افواج نے فضائی امداد فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ داعش کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائیاں کم ہونے کی وجہ سے داعش پوری طاقت سے جوابی کاروائی کر رہی ہے اور ہمیں پیش قدمی جاری رکھنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔

دوسری جانب ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترک افواج بھی موصل آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں اور داعش سے لڑنے کے لیے کرد تنظیم پیش مرگہ کو بھی امداد فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :