برطانوی وزیر اعظم کی رہائش کے باہر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج

پیر 24 اکتوبر 2016 12:33

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) لندن میں کشمیریوں نے برطانوی وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے باہر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں مقیم کشمیری بھی بھارتی بربریت کے خلاف سڑکوں پر آگئے ٬مظاہرین نے موم بتیاں جلا کر کشمیری شہداء سے اظہار یکجہتی کیا اور برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی سرکاری رہائشگاہ 10 ڈائوننگ سٹریٹ کے باہر کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 10 ڈائوننگ سٹریٹ کے باہر ہونیوالے مظاہرے کی قیادت مسلم کانفرنس کی رہنما مہرالنساء اور سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ جارج گیلوے نے کی۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک سے کشمیریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے شہدائے کشمیر سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے موم بتیاں روشن کیں اور برہان وانی شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :