سعودی فرمانروا سے وینزویلا کے صدر کی سے ملاقات

پیر 24 اکتوبر 2016 12:33

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) وینز ویلا کے صدر نیکولس ماڈورو موروس نے گذشتہ روز اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق وینز ویلا کے صدر اور ان کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پرآئے اعلیٰ اختیاراتی وفد کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ سلمان نے صدر ماڈورو مورس اور ان کے وفد کا شاہی محل میں خوش آمدید کہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز٬ نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر حکومتی وزراء بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :