عراقی پارلیمنٹ نے شراب کی فروخت اور درآمد پر پابندی کا قانون منظور کر لیا

پیر 24 اکتوبر 2016 11:44

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) عراقی پارلیمنٹ نے کثرت رائے سے ملک میں شراب کی تیاری٬ فروخت اور درآمد پر مکمل پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کسی بھی فرد کو 10 ملین سے لے کر 25 ملین دینار (8000 سے لے کر 20000 امریکی ڈالر) تک کا جرمانہ کیا جا سکے گا۔ پابندی کے حامیوں کے مطابق یہ پارلیمانی فیصلہ ریاستی آئین سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے کیونکہ عراقی آئین کے تحت کوئی بھی ایسی قانون سازی نہیں کی جا سکتی جو اسلامی احکامات سے متصادم ہو۔ ایک سیاستدان یونادم کنّا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس متنازعہ قانون سازی کو ملک کی وفاقی عدالت میں چیلنج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :