بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی منائی گئی ٬ملک بھر میںقرآن ٬ فاتحہ خوانی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 20:50

اسلام آباد/لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق چیئر پرسن بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔ پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اس مناسبت سے ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ برسی کے موقع پر رہنمائوں اور کارکنوں نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں بیگم نصرت بھٹو کی قبر پر حاضری دے کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

لاہور ٬ کراچی ٬ اسلام آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی رہنمائوں اور کارکنوں نے برسی کے سلسلہ میں تقریبات کا انعقاد کیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی ( ورکرز) کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی ٬ بینظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان کی طرف سے بیگم نصرت بھٹو کی برسی کی مناسبت سے کراچی میں قرآن خوانی کی گئی اور بعد ازاں اجتماعی دعا کی گئی ۔اس موقع پر رہنمائوں کی طرف سے بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت اور پارٹی کیلئے قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پیپلزپارٹی ورکرز کے رہنما سردار حر بخاری کی طرف سے مرکزی سیکرٹریٹ وحدت روڈ پر بھی قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :