جیکب آباد ٬بیگم نصرت بھٹو کی برسی
پیپلز پارٹی اور پی پی شہید بھٹو کی جانب سے الگ الگ اجتماعات
اتوار 23 اکتوبر 2016 20:20
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی شہید بھٹوکی جانب سے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 5برسی ضلع جیکب آباد کے تینوں اضلاع ٹھل ٬گڑہی خیرو اور جیکب آباد میں عقیدت و احترام سے منائی گئی٬ اس موقع پر ضلع دفتر میں تقریب ہوئی ٬قرآن خوانی کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا٬ تعزیتی اجتماع سے ضلع صدر ندیم قریشی٬ جان محمد جعفری٬ حاجی احمد کھوسو٬ عباس رند٬ نور محمد منجھو ٬ مظہر ابڑو٬ عبدالقدوس شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے بیگم نصرت بھٹو کی قربانیاں قابل تحسین ہیں٬انہوں نے اذیتیں برداشت کیں پر بھٹو خاندان سے محبت رکھنے والوں کو اکیلا نہیں چھوڑا٬ زرداری نے ایک دہائی سے زیادہ انہیں قید میں رکھا ٬اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جلد ظالموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی٬ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پی پی سیکریٹریٹ میں بیگم نصرت بھٹو کی برسی منائی گئی جس میں صدیق لوہر٬ رفیق ویسر٬ نادر جمالی اور دیگر نے شرکت کی٬ تقریب میں قرآن خوانی کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا اور رہنماؤں نے خطاب میں بیگم نصرت بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا۔
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.