بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 16:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی اتوار کو عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی لاڑکانہ ضلع کی جانب سے گڑھی خدا بخش بھٹو میں بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر حاضری دی گئی ٬کارکنان کی بڑی تعداد نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول نچھاور کئے ۔

(جاری ہے)

نوڈیرو ہائوس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی محمد علی بھٹو ٬ ضلعی چئیرمین خان محمد سانگھرو٬عبد الفتاح بھٹو ٬اعجاز لغاری سمیت بڑی تعداد میں مرد و خواتین کارکنان نے شرکت کی۔ قرآن خوانی کے بعد مرحومہ بیگم نصرت بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے اجتمائی دعا مانگی گئی جب کہ لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ مرحوم بیگم نصرت بھٹو 9ویں وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ تھیںجنہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد 1979-1983 تک پیپلز پارٹی کی چئیر پرسن کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیں٬وہ سال 2011 میں سرطان کے مرض کے باعث خالق حقیقی سے جا ملی۔

متعلقہ عنوان :