Live Updates

تحریک انصاف کا دھرنا٬ ریڈ زون کی سیکیورٹی کیلئے فوج کو طلب کرنے پرغور

دھرنے کی صورت میں ریڈ زون سمیت تمام اہم تنصیبات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی فوج طلبی کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو آئندہ ہفتے باضابطہ درخواست کی جائیگی

اتوار 23 اکتوبر 2016 15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے دو نومبر کے دھرنے کے دوران ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کو طلب کرنے پرغور کیا جا رہا ٬دھرنے کی صورت میں ریڈ زون سمیت تمام اہم تنصیبات کی سیکیورٹی پاک فوج کے سپرد ہو گی٬فوج طلبی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو آئندہ ہفتے باضابطہ درخواست کی جائیگی٬دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کا ٹاسک پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کو دیا جائے گا جبکہ ریڈ زون کی بیرونی سیکیورٹی پررینجرز اور ایف سی کے دستے تعینات کئے جائیں گے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران ریڈ زون سمیت تمام اہم عمارتوں اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے پر مشاور ت جاری ہے ٬پاک فوج کی خدمات ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر حاصل کی جائینگی ٬فوج طلبی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو آئندہ ہفتے باضابطہ درخواست کی جائیگی٬پاک فوج کے ٹرپل ون بریگیڈ کو یکم نومبر سے طلب کیا جائے گا ٬ریڈ زون کی بیرونی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے سپرد ہو گی٬وفاقی دار الحکومت کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کیا جائے گا٬دھرنے کے شرکا ء سے نمٹنے اور انہیں روکنے کی ذمہ داری پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی ہو گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دھرنے کے لئے آزاد کشمیر اور پنجاب کی پولیس سمیت فرنٹیئر کانسٹیبلری بھی اسلام آباد پولیس کی معاونت کرے گی اور مجموعی طور پر پچیس ہزار سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دینگے۔(آچ)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات